بیروت۔6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لبنان میں اتوار عام انتخابات کے لیے پولنگ کا انعقاد کیا گیا ، 9 برس بعد منعقد ہونے والے اس الیکشن کو ملک کی اقتصادی صورت حال کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل عالمی وقت کے مطابق شام 4 بجے تک جاری رہا ، توقع ہے کہ پیر کی صبح تک غیر سرکاری نتائج سامنے ا? جائیں گے۔ اندازہ ہے کہ ایران نواز حزب اللہ اس الیکشن میں پارلیمان میں اپنی نمائندگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اس عرب ملک میں ا?خری مرتبہ انتخابات کا انعقاد 2009 میں ہوا تھا۔