لبنان میں حزب اﷲ کی انتخابی کامیابی پر ایران کا اظہارمسرت

تہران ۔ 8 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے آج لبنانی انتخابات میں حزب اﷲ کی کامیابی کو اسرائیل اور امریکہ کے خلاف لڑائی میں جیت قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی ہے ۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے اعلیٰ رہنما آیت اﷲ علی خامنہ ای کے مشیر خارجہ پالیسی علی اکبر ولایتی کے حوالے سے کہا کہ لبنانی عوام اور اُن کے نمائندگان حزب اﷲ اور دیگر مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل اور اس کے حلیفوں بشمول امریکہ کے خلاف لڑائی میں فتح حاصل کی ہے ۔ انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کو حزب اﷲ کی ملٹری مدد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی نتیجہ دہشت گردوں کے خلاف شام کو حزب اﷲ کی فیصلہ کن مدد کی عکاسی بھی کرتا ہے ۔ لبنانی عوام نے حزب اﷲ کے اقدامات کی توثیق کی ہے ۔