لبنان سے 500مہاجرین اپنے ملک روانہ

بیروت ،19اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام اور لیبیا کی حکومتوں کے درمیان ہونے والے ایک معاہدہ کے تحت 500شامی مہاجرین لبنان کے جنوبی علاقوں سے واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا تھا کہ وہ شامی مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے باخبر تھا لیکن شام کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے معاہدہ میں انکا کوئی تعلق نہیں تھا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کو لینے کیلئے شام کی جانب سے بھیجی گئیں15بسیں شمالی لبنان کے علاقہ شیبا پہنچی تھیں۔ وفد میں لبنانی فورسز کے سکریٹری جنرل بھی تھے جو دونوں ممالک کی سرحد موجود تھے شام میں خانہ جنگی شروع ہوتے ہی لبنان کے علاقے شیبا میں آکر بسنے والے 500کے قریب مہاجرین ان بسوں میں سوار ہوگئے جو برسوں سے یہاں رہائش پذیر تھے۔