لبنان اور اسرائیلی سرحد پر 22 منزلہ زیر زمین سرنگ کا انکشاف

بیرون ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر کھودی گئی ایک گہری سرنگ کا پتا چلایا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سرنگ حزب اللہ ملیشیا کے جنگجوئوں کے لیے تیار کی گئی تھی۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی سرحد پر کھودی گئی اس طویل اور گہری سرنگ کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں غار کے اندرونی حصے دکھائے گئے ہیں۔غار کے اندر جگہ جگہ بجلی کی وائرنگ، ریموٹ کنٹرول بکس اور دیگر مواصلاتی آلات نصب ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سرنگ کا آغاز لبنان کے اندر سے سرحد سے قریبا 2 کلومیٹر دور سے ہوتا ہے۔ اس کی گہرائی 80 میٹر ہے جو ایک 22 منزلہ عمارت کے برابر ہے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق رواں سال فوج نے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کے ایک نیٹ ورک کا پتا چلانے کے بعد انہیں تباہ کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔