حیدرآباد 28 مارچ (پریس نوٹ ) روزنامہ سیاست اور تلنگانہ مائناریٹی اسکالر س اینڈ انٹلیکچول فورم عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے تمام انٹرنس کیلئے رہنمائی برائے داخلہ خاص طور پر مسلمانوں کیلئے شروع کیا گیا ہے ۔ لا سیٹ اور پی جی لا سیٹ انٹرنس کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مسلمانوں سے گذارش ہیکہ وہ داخلہ یونیورسٹی سطح پر لیں ۔ یونیورسٹی سطح پر داخلہ لیں تو آپ کو بہت کم فیس میں آسانی سے داخلہ مل جاتا ہے اور مختلف اسکالر شپ اور فیلو شپ سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فورم کے صدر نشین شیخ فہیم اللہ اور شیخ عثمان سے فون نمبر 9390159761, 8125298726 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔