لاہور 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں سکیوریٹی ایجنسیوں نے آج یہاں کی کوٹ لاکھپت جیل پر دہشت گردوں کے حملے کے منصوبہ کو ناکام بنادیا جہاں سزائے موت کی تعمیل کے منتظر کئی عسکریت پسند قید ہیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ دہشت گردوں کے منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے جیل کے قریب فرید کوٹ کالونی سے دو خواتین اور ایک شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔