سنگاپور ۔ 21جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کی ایک عدالت نے ایک ہندوستانی شہری کی ڈرائیونگ کرنے پر پانچ سال کا امتناع عائد کردیا ہے کیونکہ وہ اپنی لاپرواہی کی وجہ سے ایک ملائیشیائی سیاح کی موت کی وجہ بن گیا تھا ۔ 46 سالہ پرم سیوم بھارتی کو ملائیشیائی سیاح لم شونگ رین کو ٹرک حادثہ میں ہلاک کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا ۔ ملزم بھارتی لاری چلارہا تھا لیکن اُس نے ایک تنگ سڑک پر ٹرک کو موڑ ا اور وہاں سے آتی ہوئی کار کو دیکھ نہ سکا اور زبردست ٹکر دیدی ۔