لاپتہ ہندوستانی پاکستانی جاسوس ایجنسیوں کے نرغے میں

اسلام آباد ۔ 10 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شہری جو 2012 ء میں پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں لاپتہ ہوگیا تھا، اسے اس کے غائب ہونے سے قبل ایک پولیس اسٹیشن سے انٹلیجنس ایجنسیاں اپنے ساتھ لے گئیں۔پولیس عہدیداروں نے کل پشاور ہائی کورٹ کو بتایا کہ ہندوستانی شہری کو انٹلیجنس ایجنسیوں کے جاسوس اس صوبہ کے ضلع کوہاٹ میں پولیس اسٹیشن سے لے گئے تھے جس کے بعد سے وہ غائب ہوگیا۔ ہندوستانی شہری 28 سالہ نیہال حامد انصاری نے غائب ہونے سے قبل شہر کی ایک ہوٹل میں پراسرار حالات میں کچھ وقت گزارا تھا۔