ہرتھ ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کے ایک گشتی بحری جہاز نے حادثہ کا شکار لاپتہ ملیشیائی طیارہ کا ’ پلس سگنل ‘ حاصل کرلیا ہے جو طیارہ کے بلیک باکسیس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس سے توقع ہے کہ تقریبا ایک ماہ سے جاری تلاشی مہم میں نمایاں پیشرفت ہوگی ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنوہا نے اطلاع دی کہ لاپتہ طیارہ کی تلاش میں مصروف جہاز ہائیزن 01 کو جنوبی بحر ہند کے پانی میں پلس سگنل کا پتہ چلا جس کی فریکونسی 37.5 کیلو ہرٹز فی سکنڈ تھی ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ کیا اس کا تعلق ملیشیائی لاپتہ طیارہ سے ہے یا نہیں ۔ ملیشیاء کے شہری ہوا بازی کے عہدیدار اظہر الدین عبدالرحمن نے کہا کہ لاپتہ طیارہ کی فریکوئنسی وہی تھی جس کی چین کے بحری جہاز نے نشاندہی کی ہے ۔۔