پرتھ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے حادثہ کا شکار طیارہ کی تلاش کو آج دوسری بار دھکہ لگا جبکہ حملہ کے بغیر چھوٹی آبدوز کشتی طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے کے لئے تعینات کی گئی تھی، اپنی زیرآب مہم میں ناکام ہوگئی کیونکہ تلاش کارروائی میں تکنیکی مسائل حائل ہوگئے تھے، جن کی تفصیل کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ امریکی بحریہ کی تحقیقاتی آبدوز کشتی بُلو فن ۔ 21 جو ملبہ کی تلاش کے لئے دوبارہ تعینات کی گئی تھی، زیرآب تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اِس کے ساتھ کثیر قومی تلاشی ٹیم تعاون کررہی ہے۔ آج لاپتہ طیارہ کی تلاش کا چالیسواں دن ہے۔
13 ماؤسٹوں کیخلاف حکومت ہند نیپال کا قتل کا مقدمہ
کٹھمنڈو 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نیپال نے 13 ماؤسٹوں کے خلاف مبینہ طور پر 16 سالہ اسکولی طالب علم کے 2004 ء میں قتل میں ملوث ہونے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ اِس اقدام کی وجہ سے ماؤسٹوں نے آج پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کی۔ اِن ماؤسٹوں کو کرشنا پرساد ادھیکاری کے اغواء اور قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ طالب علم کے والدین نندا پرساد ادھیکاری اور گنگا مایا نے 171 دن تک احتجاجی بھوک ہڑتال کی تھی۔ اُن کا مطالبہ تھا کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مبینہ طور پر طالب علم کے والدین کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ اُنھیں مقامی بیر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔