لاپتہ طیارہ کے ارکان عملہ کا حشر نامعلوم، تلاشی مہم میں شدت

چینائی ؍ کڈالور ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوسٹ گارڈ کے ڈارنیئر ایرکرافٹ میں سوار تین ارکان عملہ کا حشر ہنوز نامعلوم ہے، یہ طیارہ دوشنبہ کو لاپتہ ہوا تھا اور ساحل ٹاملناڈو کے پاس تلاشی کے زبردست آپریشنس میں آج مزید سات جہازوں کی تعیناتی کے ساتھ شدت پیدا کردی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈ وائس اڈمیرل ایچ سی ایس بشٹ نے چینائی میں اعلیٰ عہدیداروں کی میٹنگ منعقد کرتے ہوئے ان آپریشنس کا جائزہ لیا جس میں اب جملہ 15 جہاز مشغول ہیں۔ کوسٹ گارڈ کے بیان میں بتایا گیا کہ بشٹ نے لاپتہ ارکان عملہ کی فیملیوں سے ملاقات بھی کی۔