پرتھ 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ایک چھوٹی آبدوز کشتی جو حادثہ کا شکار ملایشیائی جیٹ طیارہ کی تلاش کیلئے بحر ہند میں تعینات کی گئی تھی اپنی حدود سے ماوراء سفر کرتے ہوئے لاپتہ طیارہ کے ملبہ کی تلاش کی پانچویں مہم پر روانہ ہوگئی ۔خود اختیار زیر آب گاڑی بلیو فن 21 امریکی بحریہ کی تحقیقاتی آبدوز ہے جو جنوبی بحر ہند میں حادثہ کا شکار طیارہ کا ملبہ تلاش کرنے کی پانچویں مہم پر ہے۔قبل ازیں اس آبدوز کشتی نے اپنی سابقہ مہم مکمل کر کے لاپتہ طیارہ کی پانچویں مہم کا آغاز کردیا جبکہ طیارہ کو لاپتہ ہوئے آج 42 واں دن ہے ۔ تلاش کے رقبہ میں اضافہ کرتے ہوئے 4500 میٹر کی گہرائی میں ملبہ تلاش کیا جارہا ہے ۔