لاپتہ طیارہ کی تلاش 50 ویں دن میں داخل

تلاش کی کوششوں میں ممکنہ تعاون کے لیے اوباما کا وعدہ
کوالالمپور / پرتھ ۔ 26 ۔ اپریل : (سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ کے صدر بارک اوباما نے ملایشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش میں مزید مدد کا وعدہ کیا ہے ۔ قبل ازیں امریکی مدد سے روبوٹ پر مبنی ذیلی آبدوز بحر ہند میں تلاشی کے 95 فیصد حصہ کی کھوج کے باوجود طیارہ کا پتہ چلانے میںناکام ہوگئی تھی ۔ پر اسرار طور پر لاپتہ اس طیارہ کی تلاش اس دوران 50 ویں دن میں داخل ہوگئی ۔ ملائیشیائی ایر لائنس کے 239 مسافرین کے ساتھ 8 مارچ کو لاپتہ ہوئے ۔ اس بدنصیب طیارہ MH370 کا حشر معلوم کرنے ملائیشیائی مساعی کی قیادت میں مصروف وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے کہا کہ انہوں نے اس ضمن میں امریکی صدر اوباما سے مختصر بات چیت کی ۔ اوباما تین روزہ دورہ پر یہاں پہونچے ہیں ۔ جہاں شاہ عبدالحلیم معظم شاہ اور وزیر اعظم نجیب رزاق نے امریکی صدر کا خیر مقدم کیا ۔۔