احمد آباد۔/2جون، ( سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے جو نروڈا گام فسادات مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج ایس آئی ٹی کے تحقیقاتی عہدیدار سے لاپتہ سی ڈی کے بارے میں جواب طلب کیا جس میں مبینہ طور پر اہم ریاستی کارکنوں کی فسادات کے بارے میں بات چیت کا ریکارڈ موجود تھا۔ ایک اہم سرکاری کارکن نے فسادات کے سلسلہ میں بات چیت کی تھی خصوصی جج کی عدالت نے جو جج پی بی دیسائی کے زیر قیادت قائم کی گئی ہے، آج تحقیقاتی عہدیدار ہمانشو شکلاء کو ہدایت دی کہ تمام تفصیلات اس اصل سی ڈی کے بارے میں فراہم کی جائیں جو ملزم کے دعویٰ کے مطابق لاپتہ ہوچکی ہے۔ قبل ازیں وہ پی پی پانڈے جوائنٹ کمشنر پولیس کی تحویل میں تھی جو 2002ء میں تعینات تھے۔ بعد ازاں یہ سابق آئی پی ایس عہدیدار راہول شرما کے سپرد کی گئی تھی۔