لاپتہ سعودی جرنلسٹ کی منگیتر ٹرمپ سے مدد کی خواہاں

واشنگٹن۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لاپتہ سعودی جرنلسٹ جمال خشوگی کی منگیتر نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ ریاض حکومت پر تنقید کرنے والے صحافی کے ساتھ آخر کیا پیش آیا اس کا پتہ چلانے میں مدد کریں۔ منگیتر نے کہا کہ خشوگی اپنے اصولوں کی لڑائی لڑرہے تھے۔ ہاٹس سنگیز نے اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے منگل کو اپنی تحریر میں یہ اپیل کی ہے، جہاں خشوگی ایک کالم نگار کے طور پر لکھا کرتے ہیں۔ وہ ریاض کی بعض پالیسیوں پر بے باکی سے تنقیدیں کرتے رہے ہیں۔