سیول، 02 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)) گذشتہ دنوں ایک جنوبی کوریائی مال بردار جہاز جنوبی بحر اوقیانوس میں سمندر سے تقریباً 2500 کلومیٹر دور لاپتہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار عملے کے 22 ارکان کا بھی ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے ۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عملے کے دو اراکین ریسکیو کشتیوں سے بحفاظت باہر آ گئے ہیں لیکن دیگر ارکان کا کچھ پتہ نہیں ہے ۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ لاپتہ 22 ارکان میں آٹھ کوریا کے شہری ہیں جبکہ 14 دیگر فلپائن کے رہنے والے ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر تحقیقاتی مہم چلائی جا رہی ہے ۔