لاپتہ بنگلہ دیشی اپوزیشن قائد ہندوستان کی قید میں : شریک حیات

ڈھاکہ۔ 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی اپوزیشن پارٹی کے ترجمان اعلیٰ جو گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ ہوگئے ہیں ، گرفتار کرلئے گئے ہیں اور ہندوستانی سرحدی ریاست میگھالیہ کے پاگل خانہ میں ہیں ، ان کے ارکان خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ بی این پی کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل صلاح الدین احمد 10 مارچ سے لاپتہ تھے۔