تہران 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہاکہ گزشتہ سپٹمبر میں حج کے دوران بھگدڑ کے بعد سے لاپتہ ایک سینئر سفارت کار مردہ حالت میں دستیاب ہوا ہے۔ ایران نے سعودی عرب پر غضنفر رکن عبادی کے اغواء کا الزام عائد کیا کیوں کہ پہلے وہ حکومت ایران کے لئے کئی اہم و حساس عہدوں پر کام کرچکے تھے جن میں لبنان کے سفارت کار کی حیثیت سے خدمات بھی شامل ہے۔ ایران کے ایک اخبار نے بتایا کہ فنگر پرنٹس اور ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ عہدیداروں نے غضنفر رکن عبادی کی شناخت کی۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ اُن کی نعش مکۃ المکرمہ میں مسخ شدہ حالت میں ہے اور اسے ہفتہ کو ایران لایا جائے گا۔