حیدرآباد 5جولائی ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو ستیہ ہریش چندرا ویلفیر سنٹر نادر گل کا مراسلہ وصول ہوا جس میں کوثر بی کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جبکہ پی ایس حبیب نگر کے مراسلے میں شیخ شکیل کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اسی پی ایس سے 50 سالہ مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ پی ایس افضل گنج 1 ‘ پی ایس ہمایوں نگر 1 ‘ پی ایس گوپال پورم 2 ‘ پی ایس لنگر حوض 1 ‘ پی ایس راجندر نگر 1 ‘ پی ایس عابڈس روڈ 1 اسی طرح حملہ 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہستپال سے حاصل کر کے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میںلائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا محمد زبیر نے پڑھائی کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے صدر قبرستان و عیدگاہ کوکٹ پلی فیس IV کا شکریہ ادا کیا ۔