لاوارث مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 15 ؍ مارچ (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پی ایس بھوانی نگر سے عزیز بن صالح اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح پی ایس شاہ عنایت گنج سے محمد شریف الامین کے مراسلے میں 2 ‘ پی ایس نامپلی ایک ’ پی ایس کاچی گوڑہ ایک ‘ ریلوے پی ایس کاچی گوڑہ دو ‘ پی ایس ملک پیٹ ایک ’ پی ایس حبیب نگر ایک ‘ پی ایس بیگم بازار ایک ‘ اس طرح جملہ 10 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا زیبر نے پڑھائی ۔ جناب سید عبدالمنان ‘ محمد عبد الجلیل ‘ زاہدہ بیگم ‘ بشری تبسم اور سیدہ فہیم النساء نے کہا کہ زندوں کی فکر تو سب کرتے ہیں مگر مرحومین کی فکر کرنا اور اُن کو ان کی آخری آرام گاہ تک پہنچانا بلاشبہ احادیث نبویؐ میں اجر کے کام میں اللہ پاک سے دعا ہے کہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ملت فنڈس تعاون کرنے والوںکو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست نے جناب شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ و کوکٹ پلی کا‘ کار خیر میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا ۔