آپ کی کامیابی سماج کے لئے ایک مثبت پیغام ہے جس سے وسع تبدیلی لائی جاسکتی ہے
حیدرآباد 28 /اپریل (پریس نوٹ) : آپ لوگ بڑے خوش قسمت ہیں کہ آپ نے اللہ کی دی ہوئی نعمت کا پورا استعمال کرتے ہوئے بہترین نتیجہ پیش کیا ہے۔ آپ کی کامیابی سماج کے لئے ایک مثبت پیغام ہے جس سے سماج میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔ اب آپ کو سماج کا آئیڈیل بننا ہے ۔ آج ایس ایس سی ٹاپرس کو دئے ایک استقالیہ پروگرام میں ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی فینانس ڈائرکٹر نزہت خان نے کیا ۔ انہوں نے کامیاب طلباء خصوصاً لڑکیوں کو صلاح دی کہ ہماری بچیاں پوری طرح اسلامی دائرہ میں رہتے ہوئے پروفیشنل فیلڈ میں اپنا مقام بنا سکتی ہیں۔آج مانصاحب ٹینک میں واقع ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے کارپوریٹ آفس میں ایس ایس سی امتحان میں 10/10 GPA نشانات لانے والے طلباء کیلئے ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب میں ایم ایس مینجمنٹ کے اعلیٰ اراکین نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کے راستے بتائے۔مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ کامیابی آپ کے والدین کے لئے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس نے تعلیمی معیار اور اخلاق و کردار کی طرف ہمیشہ سے توجہ دی ہے ۔ تعلیم کے نام پر ہورہے خرافات سے ایم ایس نے ہمیشہ اجتناب کیا ہے۔ ایم ایس نے اخلاق اور تربیت پر بھی تعلیم جیسی توجہ دی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ ہمارے طلباء اعلیٰ کردار کانمونہ ہیں اور اللہ کو راضی کرنے والے ہیں۔ ایم ایس کے طلباء نے اپنے فیرویل پروگرام کی رقم کو ناچ گانے میں خرچ کرنے کے بجائے مریضوں اور غربا میں میوے تقسیم کرکے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے پاس آوٹ آج دنیا والوں کے لیے ایک نمونہ ہے۔