نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج اس وقت ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھنے میں آئے جب شیوسینا کے ایک رکن نے یہ ریمارک کیا کہ لال قلعہ پر زعفرانی پرچم لہرایا جائے گا ۔ اپوزیشن ارکان کے احتجاج پر ایوان کی کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی ۔ تحریک تشکر پر مباحث کے دوران پرتاپ راؤ گنپتھ راؤ جادھو (شیوسینا) نے کہا کہ دہلی میں لال قلعہ پر زعفرانی پرچم لہرایا جائے گا ۔ اپوزیشن کانگریس ، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو ارکان نے اس ریمارک کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسپیکر سے خواہش کی کہ ریکارڈ سے حذف کردیا جائے ۔
اڈوانی کا پارلیمنٹ میں پرانا کمرہ بحال
نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پرانا کمرہ دوبارہ مختص کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے نام کی تختی بھی تبدیلی کے ساتھ آویزاں کردی گئی ۔