لال بہادر اسٹیڈیم میں چیف منسٹر دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ

اے کے خاں اور عہدیداروں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 29۔ مئی (سیاست نیوز) حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خاں نے آج مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ لال بہادر اسٹیڈیم میں چیف منسٹر کی دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 2 جون کو چیف منسٹر کی دعوت افطار مقرر ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری اقلیتی بہبود اجئے مشرا ، سکریٹری جی اے ڈی اروندر سنگھ آئی اے ایس ، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم آئی پی ایس ، ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر ایل ایس چوہان ، ڈی سی پی اسپیشل برانچ کرن جوشی ، ایم اے وحید اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی اور دیگر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ اے کے خاں نے تمام محکمہ جات کو انتظامات کی نقائص کے بغیر تکمیل کی ہدایت دی۔ اسٹیڈیم میں وی آئی پی اور عام مہمانوں کیلئے علحدہ انکلوژرس تیار کئے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر انیس الغربا کے طلبہ میں رمضان گفٹ پیاکٹس تقسیم کریں گے ۔ اے کے خاں نے بعد میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔