لالو کو خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیشی سے چھوٹ

رانچی ، 30جون(سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج بدنام زمانہ چارہ اسکام کے معاملہ میں صدر آر جے ڈی لالو پرساد کو شخصی طور پر عدالت میں حاضر ہونے سے چھوٹ دی ہے ۔ خصوصی جج شیوپال سنگھ نے لالو کو شخصی حاضری سے رعایت دینے سے متعلق درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں وکیل کے توسط سے حاضر ہونے کا حکم دیا۔