پٹنہ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے مستقبل میں ہونے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے کے لئے اتر پردیش کی سیاست میں اہم دخل رکھنے والے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کو ایک ہونے کی نصیحت دی ہے ۔ مسٹر یادو نے آج یہاں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا، "یوپی میں مایاوتی اور ملائم ایک ہو جائیں۔ بہار میں ہم لوگ ایک ہیں، بی جے پی کا سارا تماشا ختم ہو جائے گا۔ "انہوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کی جانب سے ترقی کے معاملے کو زیادہ ترجیح نہیں دیے جانے پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ اب یہ ترقی کی بات نہیں کرتے ۔ یوگی نے وزیر اعلی رہائش گاہ کا شدھی کرن اس لئے کرایا کیونکہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ وہاں دلت / پسماندہ اور بہوجن طبقات کے وزیر اعلی رہتے تھے ۔