پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی ) کے سربراہ کو ہفتہ کے دن سانس لینے میں تکلیف او رسینہ کے درد کی شکایت پر دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ان کے پارٹی کے ایک وزیر نے یہ بات بتائی ۔
آر جے ڈی پارٹی کے لیڈر بھولا یادو کے مطابق لالو پرساد یادو اچانک سانس لینے کی تکلیف اور سینہ میں درد کی شکایت پر انہیں اندرا گاندھی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں شریک کروایا گیا ۔انھوں نے بتایا کہ فی الحال لالوجی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
اس کے علاوہ لالو جی دوسرے بیماریوں سے بھی گذررہے ہیں ۔واضح رہے کہ چارہ اسکام میں انہیں خاطی قرار دیا گیا ہے ۔اورسی بی آئی کورٹ نے انہیں ۱۴؍ سال کی جیل کی سزا سنائی ہے ۔