لاس اینجلس پولیس نے ایک شخص کو گولی مار دی

لاس اینجلس۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس پولیس نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ ایک ویڈیو میں فلمبند کرلیا گیا اور آن لائن یہ واقعہ دکھایا گیا۔ محکمہ پولیس نے کہا کہ اس کے آفیسرس اس وقت اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئے جب یہ شخص ان کی ایک بندوق پر جھپٹ پڑا تھا۔ فیس بُک پر جاری گرافک فٹیج میں لاس اینجلس کے ’’اسکڈ رو‘‘ میں ہوئے اس جھگڑے میں ایک شخص اور متعدد پولیس افسران کے درمیان پرتشدد بحث و تکرار دکھائی گئی۔ یہ واقعہ ایسے مقام پر پیش آیا جہاں کئی بے گھر افراد رہتے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ یہ شخص اس وقت پولیس افسران پر ٹوٹ پڑا جب وہ اس کو قابو میں لینے کی کوشش کررہے تھے۔