لاس اینجلس ۔ /3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گریٹر لاس اینجلس علاقہ میں آج معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور عمارتیں ہل گئیں ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 تھی اور یہ مقامی وقت کے مطابق 4.07 بجے صبح آیا ۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں یہ دوسرا زلزلہ ہے ۔ اس سے پہلے /12 اپریل کو بھی 3.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرس نے سارے علاقے کا سروے کرتے ہوئے طمانیت حاصل کرلی اور چوکسی ہٹالی گئی ہے ۔