لاس اینجلس۔ 31جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں مسلم خواتین کے لیے پہلی مسجد کھول دی گئی۔گزشتہ جمعہ کو امریکہ بھر سے آئی ہوئی 150 خواتین نے اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس مسجد کی خاص بات یہاں خطیبہ کا تقرر ہے۔ اس مسجد میں صرف خاتون مصلیوں کے نماز کی ادائیگی کی اجازت ہے۔ یہاں آنے والی خواتین نے کہا کہ اس مسجد کا قیام بہت تاریخی موقع ہے۔ ابتدائی طور پر مسجد میں صرف جمعہ کی نماز مہینے میں ایک بار ادا کی جائے گی۔