لاس اینجلس ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس کے کئی علاقوں میں آج کم شدت کے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا جھٹکا رات 9.17 بجے محسوس کیا گیا۔ لاس اینجلس سٹی اور کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بھی جانی و مالی نقصان نہ ہونے کی توثیق کی گئی۔