لاس اینجلس میں زلزلہ کا معمولی جھٹکا

لاس اینجلس 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں آج زلزلہ کا معمولی جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 5.1 نوٹ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے سے معمولی نقصانات اور ڈزنی لینڈ میں جھولوں کو روک دیئے جانے کی اطلاع ہے۔ ایمرجنسی خدمات نے بھی بتایا کہ اُنھیں گیس کے اور پانی کے اخراج کے علاوہ ایسی شکایتیں بھی موصول ہوئیں جہاں لوگوں نے بتایا کہ اُن کے فلیٹس میں واقع شیلفوں میں رکھی ہوئی اشیاء گرنے لگیں لیکن کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔