حیدرآباد 30 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے لا کالجس میں قانونی تعلیمی کورسیس ایل ایل بی و ایل ایل ایم میں داخلوں کیلئے 4 اکٹوبر کو اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے۔ لا سیٹ کنوینر کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تین سالہ ایل ایل بی ڈگری کورس اور ایل ایل ایم پانچ سالہ کورسیس میں داخلہ کیلئے لاء سیٹ کے اہل امیدواروں کے 12 تا 14 اکٹوبر امیدواروں کے سرٹیفکٹس کی جانچ پڑتال کئے جانے کی توقع ہے۔ 13 تا 15 اکٹوبر آیشنس درج کئے جائیں گے۔ 17 اکٹوبر کو اہل امیدواروں کو نشستوں کے الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ لاء سیٹ کونسلنگ کے اختتام کے ساتھ ہی 20 اکٹوبر سے باقاعدہ طور پر داخلہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے تعلیم کا آغاز کیا جائے گا۔