لاسیٹ اور پی جی سیٹ شیڈول کی اجرائی

حیدرآباد۔/2مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے آج لا سیٹ اور پی جی لا سیٹ کے شیڈول کی اجرائی عمل میں لائی۔ قانون کے ڈگری کورسیس اور قانون کے پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داخلہ کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کی جانب سے لا سیٹ و پی جی لا سیٹ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ لا سیٹ کیلئے اور پی جی لا سیٹ کیلئے 5مارچ کو باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور اس مجوزہ اعلامیہ کے مطابق 8مارچ تا 10اپریل تک لا سیٹ اور پی جی لا سیٹ کیلئے درخواستیں وصول کی جائیں گی اور 24 مئی کو لاسیٹ اور پی جی لا سیٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔