لاری اونرس کی ہڑتال جاری

حیدرآباد ۔ یکم اپریل ( سیاست نیوز ) ساؤتھ انڈیا موٹر ٹرانسپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن نے کہا کہ ٹرک مالکین کی ہڑؒال کے آج تین دن ہوگئے ہیںاور ہڑتال کے تعلق سے کوئی بھی فیصلہ 3 اپریل کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائیگا ۔ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری جی آر شنموگپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی رات سے کرناٹک ‘ کیرالا ‘ ٹاملناڈو ‘ آندھرا پردیش ‘ تلنگانہ و پڈوچیری میں 22 لاکھ ٹرکس نے ہڑتال میں حصہ لینا شروع کیا ہے اور یہ ہڑتال ہنوز جاری ہے ۔