لارڈس انجینئرنگ کالج میں 28 اور 29 دسمبر کو پلیسمنٹ ڈرائیو

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، حیدرآباد پر ایک سال کی اپرینٹیس شپ ٹریننگ کے لیے 28 اور 29 دسمبر کو انٹرویوز ہوں گے ۔ اس پلیسمنٹ ڈرائیو کا اہتمام محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ، حکومت تلنگانہ کی جانب سے بورڈ آف اپرینٹیس شپ ٹریننگ (BOAT) ، سدرن ریجن ، چینائی ، وزارت انسانی وسائل ترقی حکومت ہند کے ساتھ مل کر کیا جارہا ہے ۔ الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ ، انسٹرومینٹیشن انجینئرنگ ، کپیوٹر سائنس ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، سیول انجینئرنگ ، میکانیکل انجینئرنگ ، کیمیکل انجینئرنگ ، آٹو موبائل انجینئرنگ ، مائننگ انجینئرنگ ، میٹلرجی انجینئرنگ ، میں 2015 ، 2016 اور 2017 میں انجینئرنگ ڈگری / ڈپلومہ کامیاب اور بی فارمیسی ، ڈی فارمیسی یا ڈی سی سی پی امیدوار اس پلیسمنٹ ڈرائیو میں شرکت کرنے کے اہل ہیں ۔ جس کا شیڈول حسب ذیل ہے : بی ای / بی ٹیک گریجویٹس کے لیے 28 اور 29 دسمبر اور ڈپلومہ ہولڈرس کے لیے صرف 29 دسمبر ۔ اس میں زائد از 50 مشہور کمپنیز / انڈسٹریز کی جانب سے 1500 سے زائد امیدواروں کا رکروٹمنٹ کیا جائے گا ۔