ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ ہی لارادتہ بھی بڑے پردے پر واپس ہونے کی تیاری کررہی ہیں دونوں میں جو بات مشترکہ ہے وہ یہ کہ دونوں بیوٹی کوئینس اپنی بیٹیوں کے دو سال کی ہونے کے بعد 2014 ء سے واپسی کررہی ہیں اتنے طویل وقت کے شادی شدہ بریک پر چل رہی لارا ’’ چائنا چلو ‘‘ میں نظر آئینگی یہ ان کی ہٹ فلم ’’ چلو دلی ‘‘ 2011 ء کا سیکوئیل ہوگا جس میں وہ ونئے پاٹھک کے ساتھ نظر آئی تھیں اس فلم کے بعد انہوں نے ماں بننے کیلئے انڈسٹری سے کچھ وقت کیلئے کنارہ کیا تھا اس سال جنوری میں ان کی بیٹی سائرہ دو سال کی ہوگئی ہے اس لئے اب انہوں نے بھی واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔