لائین آف کنٹرول پر پاکستان کی فائرنگ ‘ ایک جوان زخمی

جموں 7 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی افواج نے ایک بار پھر آج پونچھ ضلع میں لائین آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک جوان زخمی ہوگیا ۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران پاکستان کی جانب سے جنگب ندی کی خلاف ورزی کا یہ پانچواں واقعہ ہے ۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے صبح 9.45 بجے ہندوستانی سرحدی ٹھکانوں پر فائرنگ کی گئی ۔ اس فائرنگ میں ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔ کل پاکستانی فوج کی جانب سے جموں ضلع میں سرحدی آوٹ پوسٹس پر مورٹار شیل باری کی گئی تھی ۔