لائن آف کنٹرول پر ہند۔ پاک افواج کا آمنا سامنا

جموں2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے قصبہ کرنی اور شاہ پور سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پونچھ کے قصبہ کرنی اور شاہ پور سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کی صبح قریب ساڑھے نو بجے پاکستان کی افواج نے ہندوستانی چوکیوں پرفائرنگ اور گولہ باری شروع کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج بھی اس کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔