حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( پریس نوٹ) : ڈائرکٹر آف پبلک لائبریز حکومت تلنگانہ کے بموجب یکم جون سے سرٹیفیکٹ کورس ان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس ( سی ایل آئی سیز ) کا آغاز ہوگا ۔ یہ کورس انگلش اور تلگو میڈیم پر مشتمل ہے ۔ جس کی مدت پانچ ماہ (شام کے اوقات ) میں مقرر ہے ۔ داخلہ کے خواہش مند امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ رہنا چاہئے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 20 مئی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف لائبریری سائنس کاچی گوڑہ حیدرآباد سے شام 6 تا 8 بجے شام راست یا فون نمبرات 7893924605 ۔ 9494466297 پر ربط کریں ۔۔