قیدی مسافر کے اللہ اکبر کے نعرہ پر طیارہ میں دہشت

لندن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) گیاٹویک سے پرواز کرنے والے ایک طیارہ میں موجود تمام مسافرین اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب ہتھکڑیاں پہنے ہوئے ایک تارک وطن نے ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ لگانا شروع کردیا اور مسلسل کہتا جارہا تھا کہ موت آرہی ہے۔ اس مسافر کو وینس لے جایا جارہا تھا۔ دو گھنٹوں کی پرواز ایزی جیٹ کے ذریعہ وینس کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ طیارہ میں موجود بچے زاروقطار رونے لگے اور دیگر مسافرین کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگیں کیونکہ انہیںایسا لگا کہ وہ کسی دہشت گرد حملے کا شکار ہوئے ہیں۔