حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : محکمہ محابس حکومت تلنگانہ کی جانب سے قیدیوں کی اصلاح اور باز آبادکاری کے لیے ایک پراجکٹ ’ مہاپریورتن ‘ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد جرائم کو کم کرنا اور قیدیوں کو ان کے خاندانوں اور سماج کے لیے مفید اور کارآمد بنانا ہے ۔ محکمہ محابس کا منصوبہ ہے کہ رہائی پر جیل سے باہر آنے والے قیدیوں کے لیے ایک پلیسمنٹ ایجنسی کے طور پر کام کرے ۔ مختلف جیلوں سے حال میں رہا ہونے والے بعض قیدیوں نے جو خصوصی مہارت رکھتے ہیں جیسے ہیوی وہیکل ڈرائیونگ ، ویڈیو گرافی ، کمپیوٹر اپلیکیشنس ، وال پینٹنگ ، الیکٹریشن ، اکاونٹس ، کلریکل ورک کی نالج رکھتے ہیں انہیں روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔۔