حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کلکٹر حیدرآباد مسٹر راہول بوجا نے گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ یوم بہبود اسیران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کی زندگی ہر ہندوستانی کیلئے ایک مثال ہے اور اس سے ترغیب لیتے ہوئے معاشرے میں جرائم کی روک تھام ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی جی کی شخصیت ایک نمایاں مثال ہے جس کے ذریعہ قیدی اپنا محاسبہ کرسکتے ہیں تاکہ ان کے کردار میں تبدیلی لائی جاسکے ۔ اس موقع پر 8 ویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن سیشن جج شریمتی پراوینا ، انسپکٹر جنرل پریسزنس مسٹر اے نرسمہا ، آر ایم او عثمانیہ جنرل ہاسپٹل مسٹر ڈاکٹر محمد رفیق اور تلگو فلم کے مشہور اداکار علی نے قیدیوں سے خطاب کیا ۔ چنچل گوڑہ جیل کے قریب منعقدہ اس تقریب سے سپرنٹنڈنٹ وومن جیل مسز بشیرا بیگم نے استقبالیہ خطاب کیا ۔