قیادت اب کرناٹک کا رُخ کرے گی

حیدرآباد 28 نومبر (پی ٹی آئی) مجلس اتحاد المسلمین نے آج کہا ہے کہ وہ کانگریس زیراقتدار کرناٹک میں مجوزہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ پارٹی صدر اسداویسی نے پارٹی کرناٹک یونٹ کے ساتھ اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا۔ مجلس کے جاری کردہ ایک بیان میں اسداویسی نے کرناٹک میں کانگریس حکمرانی پر نکتہ چینی کی جو اُنھیں مبینہ طور پر عوامی جلسوں سے خطاب کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس میں کوئی فرق نہیں ہے۔