حیدرآباد 23 مئی ( پی ٹی آئی ) سی پی آئی نے آج کہا کہ بی جے پی نے انتخابات کے دوران قوم پرستی کا جو مسئلہ موضوع بحث بنایا تھا اس نے بی جے پی کے حق میں بہت فائدہ پہونچایا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر اپنے ردص عمل میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ قوم پرستی کے مسئلہ نے بی جے پی کو کافی فائدہ پہونچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ریاست کرناٹک میں اس کا فائدہ بی جے پی کو ملا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اپوزیشن نے بیروزگاری ‘ مہنگائی اور کرپشن کا مسئلہ موضوع بحث بنایا تھا لیکن یہ مسائل بی جے پی کے قوم پرستی کے نعرہ کے سامنے ٹک نہیں سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور کمیونسٹوں کے مابین مغربی بنگال میں کوئی مفاہمت نہ ہونے سے بی جے پی کو وہاں زبردست فائدہ ہوا ہے ۔