کل ہوٹل مرجان نامپلی میں مقرر، پروفیسر ارتضیٰ کریم و دیگر شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ یونین آف اردو جرنلسٹس کے زیراہتمام پہلا کنونشن اور سمینار بعنوان ’’قومی یکجہتی کے استحکام میں اردو صحافت کا حصہ‘‘ 18 ستمبر اتوار کو 11 بجے دن ہوٹل مرجان انٹرنیشنل چیاپل روڈ نامپلی میں منعقد ہوگا۔ صدارت یونین کے صدر جناب عالم مہدی کریں گے۔ پروفیسر ارتضیٰ کریم ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کلیدی خطبہ پیش کریں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد محمود علی نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ اور مسٹر بنڈارو دتاتریہ مرکزی مملکتی وزیر برائے لیبر شرکت کریں گے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست، جناب سید وقارالدین ایڈیٹر رہنمائے دکن، مسٹر نوین متل آئی اے ایس کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی اور پروفیسر پی ایل وشویشور راؤ سابق صدر شعبہ صحافت عثمانیہ یونیورسٹی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں کو ایوارڈس بھی پیش کئے جائیں گے۔ جنرل سکریٹری ایم آر غوری اور کنوینر احمد صدیقی مکیش نے صحافیوں اور صاحب ذوق اصحاب سے شرکت کی درخواست کی ہے۔