دائرہ کار سے تجاوز پر ہائیکورٹ کی سرزنش
نئی دہلی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے قومی کمیشن برائے خواتین پر قانون کے لحاظ سے غیر منظورہ کارروائی اختیار کرنے اور اپنے دائرہ کار سے تجاوز کرنے پر سرزنش کی ۔ ایک ازدوجی تنازعہ سے نمٹتے وقت قومی کمیشن برائے خواتین نے ایسا کیاتھا جس کے نتیجہ میں مرد اپنی ملازمت سے محروم ہوگیا تھا ۔ ہائیکورٹ نے قومی کمیشن برائے خواتین پر 30ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائدکیا ۔ ایک خاتون کی اپنے شوہر کے خلاف شکایت پر قومی کمیشن نے ہائی کمیشن سنگاپور کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ اس ملازم مرد کو ہندوستان کے باہر تعینات نہ کیا جائے ۔جسٹس راجو سہائے اور قانون کے مطابق یہ کارروائی ناجائز تھی اور دائرہ کار سے تجاوز تھا ۔ عدالت نے مرد کو کوئی معاوضہ دینے سے انکار کیا اور کہا کہ ازدواجی تنازعہ ہنوز برقرار ہے ۔