قومی چس چمپئن شپ میں چار سالہ لڑکی کو دوسرا مقام

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی چار سالہ سانوی اگروال نے 32 ویں قومی یو 7 اوپن گرلز چس چمپئن شپ میں یو جی زمرہ کے تحت چار پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کی ہے ۔ بعد ازاں اس کمسن لڑکی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کی اس کامیابی میں ان کے والدین نے انہیں کمپیوٹر پر تجربہ کی ترغیب دی ہے ۔ جن کی وجہ سے وہ اپنے نشانہ کی تکمیل کو پہنچ کر کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسی دوران سانوی کے کوچ نتن راتھوڑ نے اس بات کا یقین ظاہر کیا کہ سانوی میں مستقبل ایشین اور عالمی سطح کے چمپئن شپ جتنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے کیوں کہ اس لڑکی میں کافی سوجھ بوجھ ہے اور وہ چس میں سے نمٹنے کے تمام امور سے بخوبی واقف ہے ۔ 16 تا 24 جولائی کو تمکور کرناٹک میں آل انڈیا چس فیڈریشن کی زیر نگرانی یونائٹیڈ کرناٹک چس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنمنٹ منعقد کیا گیا تھا ۔۔