نئی دہلی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوم جمہوریہ سے قبل حکومت نے آج ہر ایک سے اپیل کی کہ پلاسٹک سے بنے قومی پرچم استعمال نہ کرے اور ریاستوں و مرکزی زیرانتظام علاقوں سے پرچم سے متعلق ضابطے کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کیلئے کہا ہے۔ وزارت امورداخلہ نے ایک اڈوائزری میں کہا کہ قومی پرچم ملک کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کا نمائندہ ہوتا ہے اور اس لئے اس کے تعلق سے احترام کا معاملہ ہونا چاہئے۔