قومی و علاقائی سطح پر تمام شعبہ حیات میں خواتین کی نمائندگی کا فقدان

جسٹس پی سی ریڈی ٹرسٹ کی سالانہ تقریب، چیرمین پی سی ریڈی کا خطاب
حیدرآباد۔27مارچ(سیاست نیوز)جسٹس پی سی ریڈی ٹرسٹ کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمن ٹرسٹ جسٹس پی سی ریڈی سابق چیف جسٹس حیدرآباد ہائی کورٹ نے اپنے صدراتی خطاب میں معاشرے سے برائیوں سے خاتمے کے لئے خواتین کو تعلیمی یافتہ اور خود مختار بنانے کی ضرورت ہے ۔ آج یہاں رویندر بھارتی میںمنعقد ہ تقریب میں خطاب کو جاری رکھتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تمام قومی اور علاقائی سروے کے مطابق تمام شعبہ حیات میں خواتین کی نمائندگیوں کا فقدا ن ہے اور اس کی اصل وجہہ خواتین میں تعلیم سے محرومی ہے ۔اس کمی کو دور کرنے کی غرض سے جسٹس پی سی ریڈی ٹرسٹ کی 1998میںبنیاد ڈالی گئی اور دوسال بعد سے ہم معاشی طور پر کمزور ہونے کے باوجود تعلیم میں خصوصی دلچسپی رکھنے والے لاء‘ میڈیسن‘ انجینئرنگ ‘ آرٹس اینڈ کلچر کے طلبہ کی مالی امداد اور رقمی انعامات کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرتے آرہے ہیں تاکہ خواتین او ر لڑکیوںمیں علم حاصل کرنے کی دلچسپی پیدا ہوسکے ۔ سال2015 میںٹرسٹ کی جانب سے رقمی امداد کے ذریعہ مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں ایوارڈس کی تقسم عمل میںلائی جارہی ہے ۔تقریب کے مہمانِ خصوصی جسٹس آر سدرشن ریڈی چیف جسٹس ریاست گجرات نے  ستائش کی اور کہاکہ اس قسم کے اقدامات کے ذریعہ نہ صرف خواتین کی ناخواندگی کو دور کیاجاسکتا ہے بلکہ خواتین کو معاشرے میںبرابر کا حق فراہم کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ بھی ہے ۔ بعد ازاں تمام ایوارڈ یافتہ گان کوفی کس چالیس ہزار روپئے کیش ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔تقریب کا آغاز پالم سریکانت ریڈی کے خیر مقدمی خطاب سے ہوا ۔