اگرتلہ 8 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر تریپورہ مسٹر مانک سرکار نے آج مرکز کو خبردار کیا کہ اگر این ڈی اے حکومت قومی ضمانت روزگار اسکیم کو برخواست کرتی ہے تو اسے احتجاج اور عوامی تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریل کرایوں میں اضافہ اور پٹرول و ڈیزل کی قیمت بڑھانے کے بعد بی جے پی زیر قیادت حکومت قومی ضمانت روزگار اسکیم کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا ۔ انہوں نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ان کی حکومت تریپورہ کو ترقی یافتہ اور بہتر حکمرانی والی ریاست بنانے کوشاں ہے ۔